شاملی: اتر پردیش میں شاملی کے شہر کوتوالی علاقے میں کل دیر رات ہوئے ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد بھیڑ نے سڑک پر ٹریفک جام کردیا۔
پولیس کے مطابق شاملی کے کوتوالی علاقے میں کڑانا کے قریب ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے اس پر سوار بھاجوکے رہنے والے شرون (۶۲)، رویندر (۰۳) اور کنور پال کشیپ (۱۳) کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔واقعہ کے بعدمشتعل گاؤں والوں نے ڈرائیور کی گرفتاری اور معاوضے کے مطالبے پر سڑک جام کردی۔ جام ہٹانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پولیس فرار ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے ۔