لکھیم پور؍ کھیری (بھاشا)۔اترپردیش میں لکھیم پور کھیری ضلع کے پسگواں تھانہ کے ایک گاؤں میں تیرہ فروری سے لاپتہ دو سگے بھائیوں کی آج لاش ملنے کے بعد گاؤں والوں نے ان کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبہ کے سلسلہ میں مظاہرہ کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پسگواں تھانہ کے جیند پور گاؤں کے دو سگے بھائی دس سالہ موہت اور آٹھ سالہ رونق تیرہ فروری سے لاپتہ تھے اور ان کی تلاش جاری تھی مگر آج گنے کے ایک کھیت سے ان کی سرکٹی لاشیں ملیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد گاؤں والوں نے ان کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبہ کے سلسلہ میں سیتاپور- لکھنؤ قومی شاہراہ پر جمع ہوکر مظاہرہ شروع کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ گاؤںوالوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے حفاظتی بندوبست سخت کر دیا گیا ہے اور بچوں کے قتل کے
معاملہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔