بولی وڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ‘دوست’ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جن کا ایک ماہ قبل اچانک انتقال ہوگیا تھا۔
تریشالا نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر اپنے بوائے فرینڈ کے انتقال کی خبر کو دنیا سے شیئر کیا تھا، تاہم اب انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے انتقال کے پورے ایک ماہ بعد دوبارہ اس حوالے سے ایک پوسٹ لگائی جس میں اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شیئر کردہ تصویر میں تریشالا نے لکھا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں اور انہی بہت زیادہ یاد کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ تریشالا کے بوائے فرینڈ کا تعلق اٹلی سے تھا تاہم تریشالا نے کبھی بھی اپنے رشتے کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کی۔
گزشتہ ماہ 2 جولائی کو تریشالا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ان کے انتقال کی خبر سے اب کو آگاہ کیا تھا۔