چندوسی : لفٹ کا بہنا بناکر خاتون کے زیور لوٹ کر ماروتی میں بیٹھ کر لٹیرے فرار ہوگئے۔ کہا جاتاہے کہ تھانہ کڑھ فتح گڑھ کے گاؤں فیروز پور بوڈا کی رہنے والی متاثر خاتون راکیش کماری نے بتایا کہ وہ بائی پاس روڈ پر واقع اشوک نگر میں اپنے رشتہ دار کے شادی کی تقریب میں گئی تھی۔
صبح دس بجے جب وہ واپس آرہی تو شاہ آباد بس اڈہ تک جانے کے لئے بائی پاس روڈ پر واقع ہری باباد ھرم کانٹا کے نزدیک سواری کا انتظار کررہی تھی۔ اسی وقت ایک ماروتی گاڑی اس کے پاس رکی جس میں ڈرائیور سمیت دو نوجوانوں نے شاہ آباد بس اڈہ لفٹ کا جھانسہ
دیا ۔تھوڑی دور جاکر چیکنگ کا بہانہ کرکے زیورات کو پرس میں رکھنے کو کہا۔اورجب ہم گاڑی سے اتر وہ پرس چھین کر فرار ہوگئے۔