نئی دہلی، 3اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارٹی کے اراکین پارلیمان کے لئے سنیئچر کو منفرد تربیتی پروگرام شروع کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی لائبریری میں اس تربیتی ورکشاپ ’ابھیاس ورگ‘ کا افتتاح کیا۔
وزیرداخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، بی جے پی کے ایکزیکیوٹیو صدر جے پی نڈا، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور سماجی انصاف کے وزیر تھاور چند گہلوت سمیت کئی اراکین پارلیمان اس ورکشاپ میں موجود تھے۔
یہ ورکشاپ نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کو ان کے اختیارات اور فرائض سے واقف کرانے اور قانونی کاموں، بحث اور سوال پوچھنے میں ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے مقصد سے منعقد کی گئی ہے۔اس ورکشاپ میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین پارلیمنٹ کو تربیت دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آج مسٹر شاہ اور مسٹر نڈا پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کریں گے جبکہ مسٹر مودی اتوار کو ان سے خطاب کریں گے۔