ہاتھرس۔(بھاشا)۔اترپردیش کے ہاتھرس ضلع میں آج نگلا الیا گاؤں کے پاس موٹر سائیک سوارحملہ آوروں نے دو نوجوانوں پر اچانک فائرنگ کر دی جس سے دونوں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھرمیندر اور دویندر نامی دو نوجوان اپنے رشتہ دار سے ملنے علی گڑھ جا رہے تھے ، تبھی نگلا الیا کے پاس موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔جس سے دونوں شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید طور سے زخمی نوجوانوں کو گاؤںوالوں نے اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوء علی گڑھ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔