گورکھپو : وجے راج سنگھ انچارج انسپکٹر راج گھاٹ اور سینئر سب انسپکٹر انشمن یدونشی ٹیم کے ساتھ تھانہ گھنٹہ گھر چوراہے پر مشتبہ افراد وگاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے۔
اسی دوران انہیں مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ راج گھاٹ تھانہ سے متعلق کچھ ملزمین راج گنج پوسٹ آفس کے قریب موجود ہیں جن کے ذریعہ کپڑا تاجروں کو فون کے ذریعہ رقم ادا کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔مذکورہ افسران نے مخبر کے بتائے ہوئے مقام پر پہنچ کر دوافراد کو گرفتار کرلیا۔پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ وہی ملزمین ہیں جن کے ذریعہ کپڑا تاجر اور صراف تاجر کو موبائل سے رقم ادا کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔دونوں تاجروں سے دس لاکھ، بیس لاکھ کا مطالبہ کیا گیاتھا۔گرفتار ملزمین نے اپنا نام دیپک کمار باشندہ شیخ پور، بسنت پور،تھانہ راج گھاٹ،گولو مشرا باشندہ راج گنج تھانہ راج گھاٹ بتایا۔پوچھ گچھ کے دوران دونوں ملزمین نے بتایا کہ ان پر قرضہ ہونے کے سبب اور امیربننے کی لالچ میں ایسی واردات انجام دی گئی۔ملزمین کے قبضہ سے موبائل برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی نے سرویلانس افسر منوج پاٹھک کو پانچ ہزار روپئے کا انعام دیاہے۔