ادارہ امور مصحف کی جانب سے رمضان اور حج کے ایام میں غلطیاں والے قرآنی نسخے مسجد الحرام سے جمع کیے جارہے ہیں۔
روزنامه «الریاض» کے مطابق مسجدالحرام و مسجدالنبی(ص) نظارتی کمیٹی کے سربراہ کے مطابق مذکورہ مساجد میں دس لاکھ قرآنی نسخے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
مساجد میں بعض حجاج نے ثواب کی نیت سے بعض قرآن جمع کرائے ہیں جنمیں سے بعض میں چاپ کی غلطیاں موجود ہیں جنکو ادارہ مصحف کی جانب سے جمع کیے جارہے ہیں۔
ادارہ امور مصحف کے ڈائریکٹر«خالد بن محمد الحارثی» کا کہنا ہے: ادارے کے اسٹاف روزانہ ان نسخوں کو جمع کرانے پر مامور ہیں جبکہ اس کے ساتھ روزانہ مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ ہزار نسخے تقسیم بھی کیے جاتے ہیں۔
انکا کہنا تھا: حجاج میں بھی قرآن، تلاوت کی سی ڈیز اور مناسک حج کے ساتھ سجادہ نماز تقسیم کیے جارہے ہیں۔
الحارثی کا مزید کہنا تھا: نابینا زائرین کے لیے خط بریل میں قرآن تیار کیا گیا ہے جو ایام حج میں نابینا زائرین کو دیا جاتا ہے۔/