نئی دہلی، 8 اگست (یواین آئی) سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے سے متعلق آرٹیکل 370 کی دفعات کو غیر مؤثر کئے جانے کی آئینی و قانونی حیثیت کو چیلنج دینے والی اور ریاست میں جاری کرفیو واپس لینے سے متعلق درخواستوں پر فوری سماعت سے انکار کر دیا۔
درخواست گزار منوہر لال شرما نے جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے کیس کا ذکر کیا۔ مسٹر شرما نے دلیل دی کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کئے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور پاکستان اقوام متحدہ میں چیلنج کرنے جا رہا ہے،ایسا نہ ہو کہ ہندوستان، جموں کشمیر کو ہمیشہ کے لئے کھو دے۔
Supreme Court refuses urgent hearing on a plea filed by Tehseen Poonawalla seeking withdrawal of curfew, blocking of phone lines, internet, news channels & other restrictions from #JammuAndKashmir. https://t.co/hGzGJfQKEy
— ANI (@ANI) August 8, 2019