گوروگرام ، 9 اگست ( یواین آئی) پرائیوٹ طیارہ سروس کمپنی جیٹ ایئر ویز کی سروس بند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کفایتی طیارے سروس کمپنی اسپائس جٹ نے رواں مالی سال کے 30 جون کو ختم پہلے تین ماہ میں ریکارڈ 262 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جمعہ کو ہوئی میٹنگ کے بعد مالیاتی نتائج کا اعلان کیا گیا ۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ سنگل بیس پر کمپنی کو 261.67 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے جو کسی ایک تین ماہ کا ریکارڈ ہے ۔