بھارتی سینما ورکرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف پاکستانی فنکاروں اور حکومتی عہدیداروں سے تعلقات پر پابندی لگائیں بلکہ پاکستانی عوام پر بھی پابندی لگائی جائے۔
’آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن‘ (اے آی سی ڈبلیو اے) نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو لکھے گئے ایک خط میں پاکستانی فنکاروں، حکومت اور عوام پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔
تنطیم نے اپنے خط میں بھارتی وزیر اعظم سے درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پاکستانی رویے کو دیکھتے ہوئے پاکستان سے ہر طرح کے تعلقات ختم کیے جائیں۔
بھارتی سینما ورکرز تنطیم نے نریندر مودی مطالبہ کیا کہ حکومت ہر پاکستانی فنکار، گلوکاراور سفارت کار پر پابندی عائد کرنے سمیت پڑوسی ملک سے ہر طرح کے دو طرفہ تعلقات بھی ختم کردے۔
بھارتی سینما تنظیم نے ’نو پاکستان‘ اور ’نو پاکستانی عوام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی عوام کا بھی بائیکاٹ کرکے ان پر پابندی لگائی جائے اور انہیں کسی طرح بھی بھارت آنے نہ دیا جائے۔
تنظیم کی جانب سے نریندر مودی اور امت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ایک ارب 30 کروڑ بھارتی افراد کی خواہش ہے کہ حکومت دلیرانہ فیصلے کرتے ہوئے پاکستان سے ہر طرح کے تعلقات ختم کرکے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کرے۔