جموں، 17 اگست ( یواین آئی) پاکستانی افواج نے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہفتہ کو جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے نوشہر ہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی ) پر فائرنگ کی ۔
file Photo
دفاعی ترجمان کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے چھ بجے پاکستانی افواج نے نوشہرہ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مورٹار سے گولے داغے ۔جوابی کارروائی میں ہندوستانی افواج نے بھی گولیاں چلائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے یا کسی طرح کا نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ واضح ر ہے کہ گذشتہ 29 جولائی کے بعد سے پاکستان کی طرف سے کی گئی یہ چھٹویں جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔