نئی دہلی، 22 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 22 سے 26 اگست کے درمیان فرانس، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین کے دورہ کو لے کر انتہائی جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سفر سے مختلف اوقات میں اچھے دوست کا کردار ادا کرنے والے دوستوں سے ہمارے تعلقات اور مضبوط ہوں گے اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔
مسٹر مودی نے دورہ پر روانہ ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے متعدد ٹویٹ کرکے اپنے بیرون ملک دورہ کی معلومات دی۔ انہوں نے کہا’’فرانس میں، صدر امانوئل میكرون اور پی ایم ایڈورڈ فلپ کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ سال 1950 اور 1960 کی دہائی میں فرانس میں دو ایئر انڈیا حادثات کے شکار ہوئے لوگوں کے لئے ’غیر مقیم ہندوستانی یادگاری‘ قائم کرنے کے سلسلہ میں بات چیت ہوگی‘‘۔
مسٹر مودی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا’’یو اے ای میں، ابو ظہبی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید االنهيان کے ساتھ وسیع پیمانہ پر بات چیت ہوگی ۔ کراؤن پرنس اور میں باپو کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔ روپے کارڈ بھی لانچ کیا جائے گا، جو کئی طرح کی مد د فراہم کرے گا۔