نئی دہلی، 28 اگست (یواین آئی) جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کئے جانے کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں پر سماعت کے لئے بدھ کو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی بنچ قائم کی گئی۔ یہ بنچ مذکورہ معاملہ کی پہلی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرے گی۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے اس سلسلہ میں الگ الگ دائر 14 درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت کے بعد یہ حکم دیا۔ اس معاملہ پر اگلی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔
ان درخواستوں میں ریاست میں مواصلات کی خدمات کے مکمل طور ٹھپ ہونے اور جگہ جگہ لگائی گئی پابندیوں اور لیڈروں اور علیحدگی پسندوں کی گرفتاریوں سے بھی منسلک ہے۔
نریندر مودی حکومت نے 5 اگست کو جموں كشمير کو خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کے التزام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جموں كشمير کو دو حصوں میں تقسیم کرکے لداخ اور جموں كشمير کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لداخ ایڈمنسٹریٹر کے تابع رہے گا جبکہ جموں كشمير میں اسمبلی ہو گی۔ حکومت کے اس فیصلہ کوبھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیاہے۔