نئی دہلی،30اگست(یواین آئی)آمرپالی گروپ کے چھ پروجیکٹوں کے 6056سے زیادہ گھر خریداروں کی فہرست آج سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے۔
گروپ کے گھر خریداروں کے وکیل ایم ایل لاہوٹی نے بتایا کہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے چھ الگ الگ پروجیکٹوں کے 6056 ہوم بائرس کی فہرست عدالت کو سونپی گئی ہے۔
نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کو ان گھر خریداروں کے نام پر ان کے فلیٹ کی رجسٹری کرنی ہے۔اس کا حکم جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اودے اومیش للت کی بینچ نے گزشتہ 26اگست کو دیا تھا۔