کانپور : شہر کے نواب گنج علاقہ میں ایک میڈیکل ٹیکنیشین کی لاش مشتبہ حالات میں ملی ۔ پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل ٹکنیشین آنند سروپ کی لاش ۵؍اپریل کو راوت پور بس اسٹیشن کے قریب سے برآمد ہوئی ۔ لاش کے قریب اسٹام پیپر پر خودکشی کا نوٹ لکھا ہوا۔ خودکشی نوٹ میں تحریر تھا کہ ۲۰۱۱میں ناگیندر سروپ نے اس کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرادیا تھالیکن وعدہ کے مطابق اسے نہ تو ملازمت دی گئی اور نہ ہی پیسہ۔اس کے بجائے ناگیندر نے ملازمت دینے کے نام پر ۸لاکھ روپئے لئے تھے۔ترجمان کے مطابق آنند کی بہن ششی نے ناگیندر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آنند سروپ سے گردہ کو تبدیل کرانے کے لئے جو رقم اور ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھااس نے اسے پورا نہیں کیااسی وجہ سے اس کے بھائی نے خودکشی کی ہے۔ششی نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اور اس کا بھائی جب ناگیندر سے ملنے کے لئے جاتے تھے تو ناگیندر اور اس کی بیوی کمکم ملنے سے انکار کردیتی تھیں۔مذکورCopyright Dailyaag - All Rights Reserved