میڈرڈ۔لائنل میسی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت دفاعی چمپئن بارسلونانے یک طرفہ مقابلے میں اسپینش لیگ میں رایو ولاسینو کو 0-6 سے رونڈ ڈالا۔ میسی نے ٹیم کی جانب سے دو گول کئے۔ایتھلیٹکومیڈرڈ نے ریال ویلڈوڈ کو 0-3 سے ہرادیا۔کیلٹا ڈی ویاگو نے ویلاریل نے کیخلاف 2 دو گول سے کامیابی اپنے نام کی۔لیونٹے نے المریا کو0-1 سے قابو کیا۔ اسپینش لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کا مقابلہ رایو ولاسینو سے ہوا۔ بارسلونا نے کھیل کا آغاز شاندار کیا اور افتتاحی لمحات میں حریف ٹیم کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بارسلونا کے ایڈریانو نے پہلے حملہ کیا، دوسرا حملہ ارجنٹائن کے لائنل میسی نیگیند کو جال کی راہ دکھائی اورٹیم کو اسکور 0-2 کردیا۔ دوسرے ہاف میں 53ویں منٹ میں ایلکس سانشیز نیگول کیااور اس کے تیسرے ہی لمحے میں پیڈرو نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ حریف ٹیم کے پاس بارسلونا کے حملوں کا کوئی توڑ نہ تھا۔ارجنٹائن کیلائنل میسی نے ایک بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا گول کیا۔بارسلونا کے نیمار نے بھی کھیل کے اخری منٹ میں کارنامہ انجام دیکر میچ کا اسکور 0-6 کردیا۔ حریف ٹیم آخری وقت کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔ لائنل میسی نے 263میچز میں نمائندگی کرکے 288گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ایتھلیٹکومیڈرڈ نے ریال
ویلڈوڈ کو 0-3 سے ہرادیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے رول گارشیا،ڈیاگو کوسٹا اورگوڈن نے گولز کئے۔دیگر میچز میں کیلٹا ڈی ویاگو نے ویلاریل نے کیخلاف 0-2 اورلیونٹے نے المریا کیخلاف 0-1 سے گول سے کامیابی اپنے نام کی۔
دریں اثناء مناکو نے فرنچ لیگ میں باسٹیا کو0-2 سے قابو کیا دیگر میچز میںٹولوس نے لورینٹ اورریمز نے نانٹس کیخلاف فتوحات اپنے نام کی۔مانچسٹر سٹی،سندر لینڈ اورویگن ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ شیف ویڈ اورچارلٹن کا میچ ملتوی ہوگیا۔ایف ایکپ کے کوارٹر فائنل میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ چیلسی سے ہوا۔کھیل کے 16ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کے اسٹیون جویٹک نے حریف ٹیم کیخلاف گول کیا اور ٹیم کو برتری دلادی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں فاتح ٹیم کے سمیر نصری نے کھیل کے 67ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ چیلسی کے اسٹرائیکرز نے 3شارٹس پھینکے تاہم وہ گیند کوگول پوسٹ میں پھینکنیمیں ناکام رہے۔کھیل کے آخر تک چیلسی کوئی گول نہ کرسکی اور یوں مانچسٹر سٹی نے میچ 0-2 سے جیت لیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں ویگن کا سامنا کارڈف سے ہوا۔فاتح ٹیم کی جانب سے کرس میکنن اورمڈ فیلڈر بین واٹسن گولز کئے تاہم ناکام ٹیم کی جانب سے واحد گول فرایزر چیمپبل نے کیا۔سندر لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھمپٹن کو0-1 سے ہرایا۔میچ کا واحد گول کریگ گارڈنر نے کیا۔ میچ کا چوتھا کوارٹر فائنل برفباری کے سبب شیف ویڈ اورچارلٹن کا میچ ملتوی کردیا گیا۔