لکھنؤ: 03 ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کے ذریعہ محکموں و دیگر سرکاری دفاتر کا اچانک معائنے کی مہم کے آغاز نے ریاست کے بیورکریٹس میں ڈر کا ماحول پیدا کردیا ہے۔
محترمہ پٹیل سے قبل ان کے پیش رو رام نائیک راج بھون میں عوام الناس سے ملنے کے لئے جانے جاتے تھے وہ سالانہ پریس کانفرنس کر کے ایک سال کے اندر گورنر کے ذریعہ کئے گئے کاموں و دیگر سرگرمیوں کی پوری تفصیل سے میڈیا اہلکار کو آگاہ کرتے تھے۔
دو تین قبل محترمہ پٹیل نے ضلع بارہ بنکی کے اسکول کا اچانک معائنہ کر تے ہوئے طالبات کو بے خوف رہنے اور اپنی سیکورٹی کے لئے دوسروں پر منحصر نہ رہنے کی ترغیب دی تھی۔