نیویارک ؛ایک حا لیہ تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ پر معلو ما ت کی نہا یت ا ٓ سانی سے دستیا بی کے با عث نو جوانوں کی یا دداشت کمزور ہو تی جا رہی ہے ۔
برطانوی سروے کے مطابق نوجوان آ ج کل اہم واقعات کی تاریخ اور معلو مات یا د رکھنے کے کو شش نہیں کرتے کیونکہ ان کا نظر یہ ہے کہ جب معلومات کی ضرورت ہو گی تو وہ گو گل کے ذریعے با آ سانی ڈھو نڈ لی جا ئے گی ۔
اس سروے میں حصہ لینے والے نو جوان لیڈ ی ڈیا نا کی مو ت اور 9/11 جیسے اہم واقعا ت کے سال بھی نہیں بتا سکے۔ تحقیق کے مطا بق اس سروے میں حصّہ لینے والے 80 فیصد وہ افراد تھے جو معلومات حاصل کر نے کے لیے انٹرنیٹ پر حد سے زیادہ بھر وسا کر تے ہیں اور اسی عادت نے ان کی یادداشت کو کمزور کر دیا ہے ۔