ملائیشیا کی خاتون نے بارش کے موسم میں پلاسٹک کی تھیلی کا اسکارف بنالیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بارش کے موسم میں جلدی جلدی میں پلاسٹک کی تھیلی کو مہارت سے اسکارف بنالیا جس پر ان کے دوستوں نے خاتون کی تصویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا جس سے وہ وائرل ہوگئی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ بارش سے ان کا اسکارف گیلا ہوگیا تھا اور وہ وقت پر اپنے کسٹمر کو کچھ چیزیں پہنچانا چاہتی تھیں لیکن وہ انہیں جلدی میں گھر پر ہی بھول گئیں۔
خاتون نے بتایا کہ گھر سے نکلتے وقت ان کے پاس اسکارف تبدیل کرنے کا وقت نہیں تھا اس لیے انہوں نے ایک اضافی اسکارف پلاسٹک بیگ میں ڈال لیا لیکن جب وہ اپنی منزل پر پہنچیں تو انہوں نے دیکھا کہ اس بیگ میں اسکارف نہیں تھا اور جلدی جلدی میں وہ کہیں گر گیا جس پر خاتون نے پلاسٹک بیگ کو ہی مہارت سے اسکارف میں تبدیل کرلیا۔
خاتون نے مزید بتایا کہ وہ اپنے کسٹمر پر گیلے اسکارف سے برا تاثر نہیں چھوڑنا چاہتی تھیں اور اسی لیے ان کے دماغ میں پلاسٹک بیگ کو اسکارف بنانے کا خیال آیا۔
لیکن اس دوران خاتون نے ایک دوست نے ان کا پلاسٹک بیگ کا اسکارف دیکھ لیا اور اس کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی۔