ویسٹ انڈیز کے دورے پر گئے ٹیم انڈیا کے اسٹار گیند باز محمد سمیع کی مشکلیں بڑھتی نظر آرہی ہیں۔ ویسٹ بنگال کی علی پور کورٹ نے سمیع اور ان کے بھائی کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا ہے۔ سمیع ابھی ویسٹ انڈیز کےدورے پر ہیں۔ جسے دیکھتے ہوئے انہیں 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ سمیع کی بیوی حسین جہاں نے ان پر کئی لڑکیوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے اور گھریلو تشدد کے الزام لگائے تھے۔
محمد سمیع کی بیوی نے کہا کہ لال بازار کی پولیس امروہہ کی پولیس جیسی نہیں ہے۔ اگر وہ امروہہ میں رہتی تو وہاں کی پولیس چارج شیٹ لگانا تو دورانہیں ہی جان سے مار دیتے لیکن لال بازار کی پولیس اتنے دباؤ کے باوجود سچ کا ساتھ دے رہی ہے۔ حسین جہاں نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے اپنے الزام کے بارے میں کہا کہ یہ معاملہ کافی طویل چل رہا تھا جس وجہ سے وہ مایوس ہو گئی تھیں لیکن تقریباً سال بھر بعد ان کے حق میں کچھ فیصلہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقتصادی طورپر بھی کمزور ہیں ان کے پاس بی سی سی آئی ، کرکٹر وغیرہ کا سپورٹ نہیں تھا لیکن وہ ٹوٹی نہیں اور جنگ لڑی۔
حسین جہاں نے کہا کہ اتنے خراب لوگ سدھر گئے۔ وہ بھی چاہتی ہیں کہ سمیع سدھر جائیں اور آکر معافی مانگ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا گھر بچانا چاہتی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ 4 سال کی بیٹی کو اس کے والد مل جائیں۔ ان کی بیٹی اپنے والد کو کافی یاد کرتی ہے۔
حسین جہاں نے کہا کہ انہیں شادی کے بعد ہی سمیع کی حقیقت کا پتہ چل گیا تھا۔ 5 سال تک اتوبا کے ساتھ رشتہ رکھنے کے بعد انہیں دھوکہ دے دیا۔ ان سے اچھی میں ملی تو مجھ سے رشتہ جوڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بھی سمیع کے کئی لڑکیوں کے ساتھ ناجائز رشتے رہے۔ پہلے وہ بھی باقی لڑکیوں کی طرح دب گئی تھیں۔ حسین جہاں نے کہا کہ انہوں نے کوئی الزام نہیں لگایا انہوں نے تو صرف وہی بتایا جو حقیقت ہے۔
سمیع کی بیوی نے کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے تھے تو چلے جاتے۔ دونوں اپنی۔اپنی زندگی میں خوش رہتے لیکن جب سمیع نے انہیں ختم کرنے کی ٹھان لی تب انہوں نے ہمت جٹائی اور دنیا کے سامنے آکر سچائی بتائی۔