پریاگ راج: 04 اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی کے شہری علاقوں میں اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی پریاگ راج ڈیپو کی بسوں کے داخلے پر پابندی لگائے جانے کی وجہ 30 سے 40 فیصدی سواریوں کی کمی کی وجہ سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو یومیہ بنیاد پر لاکھوں روپئے کے نقصان کا سامنا کرناپڑر ہا ہے۔
پریاگ راج روڈویز کے علاقائی منیجر ٹی کے ایس بشین نے بدھ کو بتایا کہ وارانسی ضلع انتظامیہ نے کچھ وجوہات کی وجہ سے مسافر بسوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بسوں کے وارانسی شہر میں داخلے کی اجازت کے حوالے سے افسران کو تین خط پہلے ہی لکھے جاچکے ہیں۔
ریجنل منیجر نے بتایا کہ بسوں کو شہر کے باہر ہی روکنے کی وجہ سے پریاگ راج سے وارانسی تک سفر کرنے والی سواری گاڑیوں میں 30 تا 40 فیصدی کمی آئی ہے جس سے محکمہ کو روینیو کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ وارانسی انتظامیہ کے ذریعہ لگائی گئی پابندی سے گذشتہ کئی دنوں سے پریاگ راج سے جانے والی بسوں کو شہر سے باہر کلٹری فارم چوراہے پر روک دیا جارہا ہے جس سے وارانسی تک سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامان کرنا پڑرہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کلیٹری فارم چوراہے سے کینٹ بس اسٹاپ کی دوری پانچ کلو میٹر ہے۔ آٹو ڈرائیور کینٹ بس اسٹاپ کے لئے مسافروں سے 20 روپئے فی سوار وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کے جیپ پر اضافی بوجھ پڑتا رہاہے۔