اگر آپ کو روزے کے دوران پیاس لگتی ہو تو سحری میں ایک چائے کا چمچہ سیب کا رس پی لیں تو پیاس کم لگے گی۔
اگر سحری میں دہی کھائیں تو سارا دن آپ کو تازگی کا احساس رہے گا اور پیاس کم محسوس ہو گی۔
سر کا درد
سر کے درد کی بہت سی قسمیں ہیں کبھی تو یہ درد سر کے آدھے حصے میں اور کبھی پورے حصے میں محسوس ہوتا ہے۔ اور بعض دفعہ تو متلی اور قے کی شکایت بھی ہو جاتی ہے جس شخص کے سر میں درد ہو۔ اسے چاہیئے نمک کی ایک چٹکی زبان پر رکھ لے اور دس یا پندرہ منٹ کے بعد ایک گلاس سرد پانی پی لے درد فوراً دور ہو جائے گا اس کے علاوہ اگر پیاز کو خوب باریک پیس کر پائوں کے تلوں پر لیپ کریں تو ہر قسم کا درد دور ہو جاتا ہے۔ تربوز کے بیج یا مغز لے کر پانی میں ملا کر خوب گھوٹیں یہاں تک کہ مکھن کی طرح کا ہو جائے پھر اس کا لیپ مریض کے سر پر کریں، سر کا درد دور ہو جائے گا۔
کھانسی
ادرک کا رس 12 ملی لٹر، شہد 12 گرام، ادرک کو کچل کر اس کا پانی حاصل کریں۔ پھر اس میں شہد ملا لیں دن میں دو تین بار چاٹ لیں کھانسی کے لئے فائدہ مند ہے۔ بچوں کو اگر کھانسی کی شکایت ہو تو شہد میں تھوڑا سا نمک ملا کر آگ پر رکھ دیں۔ جب شہد پھٹ جائے تو پانی میں ملا کر تھوڑا سا پلائیں۔ بچوں کی کھانسی میں مفید دوا ہے۔ روغن ناریل یا روغن بادام 6 ملی لٹر 60 ملی لٹر دودھ میں ملا کر سونے سے قبل پی لیں کالی کھانسی کا اثر جاتا رہے گا