واشنگٹن ، 6 ستمبر (اسپوتنك) امریکہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران مذہبی آزادی کے متعلق کئے گئے تبصرے کے سلسلے میں میانمار هكلام سیمسن مقدمہ چلا سکتا ہے ۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ محترمہ اورٹاگس نے کہا’’مذہبی آزادی اور میانمار میں نسلی اور مذہبی اقلیتی طبقے کے لوگوں کے حقوق کے تعلق سے تبصرہ کے سلسلے میں هكلام سیمسن کے خلاف معاملہ درج کرنے سے ہم شدید فکر مند ہیں ‘‘۔ واضح ر ہے کہ جولائی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران مسٹر سیمسن نے انہیں بتایا تھا کہ میانمار کی فوجی حکومت اقلیتی نسلی گروہوں کو پریشان کر رہی ہے ۔