ڈھاکہ، 16 ستمبر (یو این آئی) محمد نبی (ناٹ آؤٹ 84 رن) کی شاندار نصف سنچری اور مجیب الرحمن (15 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو سہ رخی سیریز کے تیسرے میچ میں 25 رنوں سے شکست دے کر اس سیریز میں اپنی دوسری فتح درج کرلی۔









