المنار نیوز چینل کے مطابق حزب نے علامه شیخ حسین کورانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے: علامه شیخ حسین کورانی جو حزب اللہ کی بانیوں میں شمار ہوتا ہے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
بیان میں انکی ثقافتی،علمی اور جہادی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم انکے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں اور دعا گوہ ہے کہ خدا انہیں رسول الله(ص)، ائمه اطهار(ع) اور شہدا کے جوار میں محشور فرمائے۔
شیخ حسین کورانی گذشتہ جمعرات کو کینسر کے باعث انتقال کرگیے تھے۔
قم اور نجف میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے انقلاب اسلامی کے بعد ریڈیو میں خدمات انجام دیے تھے۔
ایران کے بعدہ وہ لبنان میں حوزه امام المنتظر (عج) میں استاد کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے۔
شیخ حسین کورانی حزب اللہ لبنان کے موثر ترین افراد میں شمار کیا جاتا تھا اور وہ انقلاب اسلامی کے اہم حامیوں میں سے تھے جبکہ مختلف علمی اور ثقافتی شعبوں میں خدمات انجام دہتے رہیں۔