بارہ بنکی (نامہ نگار)قصبہ کے مچھلی منڈی منصوری مارکیٹ میں کرسی اسمبلی حلقہ میں بی ایس پی شاخ کا ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسہ میں پارٹی تنظیم کا جائزہ اور بوتھ کارکنان سے پارٹی کے حالات کے بارے میں معلومات کی۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر دنیش چندرااور رام کرن بابو، رام نرائن راوت اور سابق رکن پارلیمنٹ کملا پرساد راوت نے جائزہ جلسہ کی صدارت کی ۔ جلسہ میں آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخاب کے سلسلہ میں موجود بی ایس پی کارکنان کو پارٹی صدر وسابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کی پالیسیوں اور ان کے اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی کاموں اور عوامی مفاد کے کاموں کو عوام تک پہنچانے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔خراب موسم
کے باوجود کثیر تعداد میں پارٹی کے کارکنان میں جلسہ میں شامل ہوئے ۔
پارٹی کے ضلع شاخ کے انچارج شاہد علی منصوری نے کہا کہ مسلم سماج کے تحفظ اور مفاد صرف بی ایس پی ہی سے وابستہ ہیں۔اس موقع پر پارٹی کے خازن سنجر کمار سونی ، ضلع نائب صدر رضوان احمد صدیقی ، اشوک سنگھ، وغیرہ موجود تھے۔