نئی دہلی،20ستمبر(یو این آئی) وزیرا عظم نریندرمودی نےوزیر خزانہ نرملاسیتارمن کے کارپوریٹ ٹیکس کوکم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تایخی قدم قرار دیاوزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کمپنی ٹیکس کم کرنے کے اعلان کے بعد مسٹرمودی نے ٹویٹ کیا،’
کمپنی ٹیکس کم کرنے کاقدم تاریخی ہے۔ اس سے میک ان انڈیا کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔ پوری دنیا سے پرائیویٹ سرمایہ کاری آئے گی۔ ہمارے پرائیویٹ سیکٹر میں مقابلہ آرائی بڑھے گی۔ روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور اس کا نتیجہ130 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے’وِن۔وِن‘(فتح) ہوگا‘۔
معیشت کی سست رفتاری کو تیز رفتار دینے کرنےکے لئے حکومت نے گھریلو کمپنیوں اورنئی گھریلومینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لئے کمپنی ٹیکس کی شرحوں میں بڑی تخفیف کا اعلان کیا ہے۔
گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی جمعہ کو ہونے والی میٹنگ سے پہلے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے یہ اعلان کیا۔ ان میں کسی بھی گھریلو کمپنی کو بغیر چھوٹ کے 22 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کا اختیار ہوگا۔