نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو دہشت گردی کی حمایت کے لئے پاکستان پر جم کر نشانہ سادھا اور کہا کہ آرٹیکل 370 کے التزامات کو ختم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے سے وہ لوگ پریشان ہیں جو اپنے ہی ملک کو سنبھال نہیں پا رہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ’ فیصلہ کن لڑائی‘ کی بھی اپیل کی۔









