ڈھاکہ۔(یو این آئی)اسپنر عبدالرزاق اور نوجوان بلے باز شبیر رحمن کو 16 مارچ سے یہاں شروع ہونے والے عالمی ٹوئینٹی 20 کے لئے پیر کو بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عبدالرزاق نے 28 ٹی 20 میچوں میں 39 وکٹ لئے ہیں ۔ یہ 31 سالہ کھلاڑی پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف گزشتہ ہفتے ٹی 20 سیریز میں نہیں کھیل سکے تھے ۔ بائیس سالہ شبیر نے چٹگام میں جمعہ کوٹی 20 شروعات میں 26 رن بنائے اور گھریلو ٹی 20 کرکٹ میں وہ چھ نصف سنچری بنا چکے ہیں ۔چیف سلیکٹر فاروق احمد نے کہا کہ وکٹ کیپر مشفق الرحیم کی قیادت والی 15 رکنی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا مرکب ہے ۔ دیش کی ٹیم درجہ بندی میں 10 ویں مقام پر ہے ، اسے ابتدائی راؤنڈ کے گروپ اے میں افغانستان ، نیپال اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔دوسرے گروپ میں زمبابوے ، آئرلینڈ، متحدہ عرب امارات اور ہالینڈ شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں اہم ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کرتی ہیں ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 16 مارچ کو ڈھاکہ میں افغانستان کے خلاف اپنی مہم کی شروعات کرے گی ۔بنگلہ دیش کی ٹیم اس طرح ہے :مشفق الرحیم ( کپتان ) ، تمیم اقبال ، انعام الحق ، شمس الرحمن، ش یب الحسن ، مومن الحق، ناصر حسین ، شبیر الرحمن، محمد محمود اللہ ، عبدالرزاق ، سو اگ غازی ، مشرف مرتضی ، فر اد رضا ، روبیل حسین ، امام امین حسین ۔