نئی دہلی، 2 اکتوبر (یواین آئی) صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف رہنماؤں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی جینتی کے موقع پر بدھ کو یاد کیا
مسٹر كووند نے کہا’’گاندھی جینتی کے دن باپو کو خراج تحسین بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش ہم سب کے لئے سچائی، عدم تشدد، ہم آہنگی، اخلاقیات اور سادگی کے آدرشوں کے تئیں خود کو وقف کرنے کا ہے۔ ان کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے آج بھی موزوں ہے۔
وہ ہمیشہ ہمارے راہبر رہیں گے‘‘مسٹر ونکیانائیڈو نے کہا’’میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے باشندوں کو دل سے مبارک باد اور نیک خواہشات دیتا ہوں۔ گاندھی جی کی آزادی، وقار اور مساوات کے اصول کسی مقررہ حد تک محدود نہیں ہیں۔
ان کے پاس عالمگیر عملیت اور عدیم النظیر اقدار تھے۔ سچائی اورعدم تشدد کے اصولوں اور ملک کی آزادی کے تئیں ان کے اٹوٹ عزائم، حوصلہ اور ناانصافی کی مخالفت کرنے کی جرات نے انہیں دنیا کا دائمی بہترین لیڈر بنا دیا‘‘۔