نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی اوراس کے رہنما برابردعوے کرتے رہتے ہیں کہ صرف ۴۹دن کی حکومت میں دہلی میں میں بڑی انقلابی تبدیلیاں رونماہوئیں۔بدعنوانیاں کم ہوئیں۔
شاذیہ علمی نے دعویٰ کیاتھا کہ صرف ۴۹دنوں میں دہلی میں بدعنوانیان کم ہوئیں اس کے ثبوت ہیں۔انہوںنے ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل کاحوالہ دیاتھاکہاتھا کہ اس نے ایک رپورٹ میں تسلیم کیاہے کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت میں بدعنوانیاں کم ہوئی ہیں۔اروند کیجریوال نے بھی آج ایک جگہ ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل کاحوالہ دیا تھالیکن آج ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے سختی سے اس کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ ایسانہ کہاجائے اس نے ذرائع ابلاغ سے بھی کہاکہ وہ اس کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کرلیاکریں۔