پرینکا چوپڑا اور نک جونس کی جوڑی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں سرفہرست ہے ۔ پرینکا اکثر جونس برادران کے میوزک ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اتنا ہی نہیں خبریں تو یہ بھی تھیں کہ جونس برادران کو واپس ایک ساتھ لانے والی اور ان کا بینڈ پھر سے شروع کروانے والی بھی دیسی گرل پرینکا ہی ہیں ۔









