روڑکی‘ 4 اکتوبر(یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی(آئی آئی ٹی)جیسے ادارے صرف تعلیم کا مرکز نہیں بلکہ اختراعات اور تخلیقی نظریات کا گڑھ بھی ہیں مسٹر کووند نے آج یہاں آئی آئی ٹی کے کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق‘ اختراع اور تخلیقی نظریات کے ذریعہ قومی اہداف کو حاصل کرنے اور انسانیت کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔








