عراق کی اسلامی تحریک کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ عراق کی حالیہ بدامنی میں امریکی حکومت کا ہاتھ ہے
عراق کی اسلامی تحریک کے رہنما حسین الاسدی نے المیادین ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے بغداد حکومت کی پالیسیوں سے ناراض ہونے کی بنا پر یہ بدامنی شروع کرائی ہے اور یہ سینیریو بالکل ویسا ہی جیسا گذشتہ برس بصرہ میں انجام دیا گیا تھا۔









