ٹونک۔ راجستھان میں ضلع ٹونک کے مال پورہ میں راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات پر پتھراؤ کئے جانے سے کشیدگی پیدا ہونے کے بعد بدھ کی صبح پانچ بجے سے غیر معینہ مدت تک کیلئے کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ ضلع ٹونک کے کلکٹر کے کے شرما نے کرفیو کے احکامات جاری کرتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پر بھی 10 اکتوبر تک روک لگا دی ہے۔
مال پورہ میں کل راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات پر ایک فرقہ کے لوگوں نے پتھراؤ کیا، وہ لوگ راون کا پتلا جلانے نہیں دے رہے تھے۔ اس کے بعد دونوں اطراف میں شدید جھڑپ کے بعد پتھراؤ کا واقعہ ہوا۔










