تالوکان (افغانستان)، 10 اکتوبر(یو این آئی) افغانستان کے شمالی تاخر صوبہ میں حال ہی میں دہشت گردانہ تشدد اور قبائلیوں گروپوں کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے چھ ہزار سے زیادہ خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔
مقامی افسران نے یہ اطلاع دی۔
صوبائی حکومت کے ترجمان محمد جاوید ہجری نے بتایا کہ شمالی علاقوں میں سلامتی فورسوں اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے ہزاروں خاندان کو کسی اور مقام پر جانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔