اورنگ آباد،12اکتوبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی اتوار کو جل گاؤں میں ریلی سے خطاب کرکے مہاراشٹر اسمبلی اسنتخابات کی تشہیری مہم کا آغاز کریں گے۔
انتخابی تشہیر کے دوران وزیراعظم ریاست میں کل نو ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسٹر مودی کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے،قومی سلامتی،بدعنوانی کے خلاف اٹھائےگئے اقدامات اور اقتصادی پالیسیون پر اپنے خیال کا اظہار کریں گے۔
مہاراشٹر میں 21اکتوبرکو انتخابات ہونے ہیں اور ایسے میں سبھی پارٹیاں تشہیر کے آخری دنوں پورا زور لگارہی ہیں ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ،کارگزار صدر جےپی نڈا اور اترپردیش کے وزیراعلی اور بی جےپی کے اسٹار پرچارکوں میں سے ایک یوگی آدتیہ ناتھ نےپہلے ہی ریاست میں تشہیر کی کمان سنبھالی ہوئی ہے۔
مسٹر مودی کے علاوہ کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی بھی اتوار سے مہاراشٹر کے انتخابی میدان میں تشہیر کرنے اتریں گے۔
مہاراشٹر الیکشن کے نتیجوں کا اعلان 24اکتوبر کو کیا جائےگا۔