ہریانہ اسمبلی انتخابات کی ریلی کے موقع پر جند ضلع کی اسندھ سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی بخشی سنگھ وِرك کے ایک بیان کا ویڈیو وائرل ہونے پر سنسی خیز ہنگامہ مچ گیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں کو دھمکی آمیز انداز میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کوئی بھی بٹن دباؤگے، ووٹ بی جے پی کو ہی جائے گا۔









