لکھنؤ ،26 اکتوبر (یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو ’ایمرجنسی سروس 112‘ کا افتتاح کیا۔
پروگرام یوپی 100 کیمپس میں منعقد کیا گیا تھا۔ 100 نمبر کو 112 نمبر پر تبدیل کرنے کے عمل کاپہلے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔ پولیس ڈائرکٹر جنرل ڈی جی پی اوم پرکاش سنگھ نے پہلے ہی اس کا سرکلر جاری کر دیا تھا۔









