لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بی جے پی درجہ فہرست مورچہ اترپردیش کے مزدور رابطہ انچارج رام سنگھ بالمیکی کے ذریعہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی برسی پر بالو اڈہ تراہا پریاگ نرائن روڈ پر عوامی رابطہ یونین و مودی ٹی اسٹال کا افتتاح کیا گیا۔ ٹی اسٹال کا افتتاح بی جے پی کے سینئر لیڈر رکن اسمبلی کلراج مشرا اور لکھنؤ کے میئر ڈاکٹر دنیش شرما ، نوجوان لیڈر امت پوری، سابق رکن اسمبلی ودیا ساگر گپتا، سدھاکر ترپاٹھی کی موجودگی میں کیا گیا۔اس موقع پر پنڈت دین دیال اپادھائے کی تصویر پر گلپوشی کی گئی۔ مہمان خصوصی کلراج مشرانے پنڈت دین دیال اپادھیائے کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریاست میں بگڑتے ہوئے نظم و نسق، ریاستی حکومت کی قیادت اور گھریلو معاملات میں ال
جھی ہوئی سماجوادی پارٹی کی پالیسی اور گزشتہ بی ایس پی حکومت کی بدعنوانی و مرکز میں کانگریس کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چور دروازے سے کانگریس اپنی ناکامی کو پارلیمانی انتخابات میں ناکام طریقہ سے ٹالنے کی کوشش عاپ کے ذریعہ سے ووٹ کی تقسیم کرنا چاہتی ہے۔