لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ گوسائیں گنج پولیس نے کل دیر رات ایک غیر قانونی شراب کی فیکٹری سے پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ۱۲۰ لیٹر خام شراب، تین کشتیاں، برتن ڈرم اور آلات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس نے فیکٹری میں تیار کی جا رہی تیس بوری لہن کو بھی آگ کے حوالہ کر دیا۔ایس دیہی سومتر یادو نے بتایا کہ گوسائیں گنج پولیس نے دو شنبہ کی دیر رات مخبر کی اطلاع ملنے پر نیٹوا بابا تالاب کے قریب غیر قانونی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ جائے موقع سے پولیس نے بازو پور گوسائیں گنج کے باشندے چھٹکن، راجو راوت، جتیندر، کملیش اور رام جیت کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے موقع سے ۱۲۰ لیٹر خام شراب، تین کشتیاںِ برتن ، ڈرم اور شراب بنانے کیلئے استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کئے ہیں۔
موقع پر پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے برآمد تیس بوری لہن کو جلاکر برباد کر دیا۔