بماکو: ملک کے شمال مشرقی حصے میںجمعہ کے روز مالی فوج کے ایک ٹھکانے پر ‘دہشت گردانہ حملے’ میں 53 فوجی ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کی کسی نے بھی فوری طور پر کوئی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
بتادیں کہ مالی کے مشرقی انڈیلمنے علاقے میں ایک فوجی چوکی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 53 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ حکومت نے سنیچر کو یہ اطاع دی ۔
ایک نیوز ایجنسی نے وزیر مواصلات يايا سنگارے کے حوالے سے بتایا ’’انڈیلمنے میں مسلح افواج کی چوکی پر حملے میں 53 فوجی اور ایک شہری کی موت ہو گئی ۔ حالات اب قابو میں ہیں ۔ یہ حملہ جمعہ کے روز ہوا۔ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے‘‘ ۔
مالی حکومت نے اسے دہشت گردانہ حملہ بتاتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔ ساتھ ہی بغیر کوئی درست اعدادوشمار دئے کئی لوگوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی بات بھی کہی۔ سکیورٹی مضبوط کرنے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے موقع پر زیادہ سکیورٹی اہلکار بھیج دئے گئے ہیں۔
مالی فوج کے 2012 میں ہوئی بغاوت میں باغیوں کو مات دینے میں ناکام رہنے کے بعد سے شمالی مالی القاعدہ سے جڑے جہادیوں کے قابو میں ہے۔
واضح ر ہے کہ مالی کئی برسوں سے داخلی قبائلی کشیدگی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں سے دوچار ہے۔ یہاں اکتوبر میں برکینا فاسو سرحد کے نزدیک دو فوجی کیمپوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 40 فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور 60 دیگر لاپتہ ہو گئے تھے ۔