نئی دہلی، 5 نومبر (یواین آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ملک کے 15 بنکوں میں سات ہزار کروڑ روپے سے زائدکے دھوکہ دہی معاملہ میں آج دہلی، چنڈی گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور گجرات سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں 169 مقامات پر چھاپے مارے ذرائع کے مطابق آندھراپردیش بینک، اورينٹل بینک آف کامرس، انڈین اوورسیز بینک، بھارتی اسٹیٹ بینک، الہ آباد بینک، کینرا بینک، دینا بینک، پنجاب اور سندھ بینک، پنجاب نیشنل بینک، سنٹرل بینک آف انڈیا، یونین بینک آف انڈیا، بینک آف بڈودا ، آئی ڈی بی آئی بینک، بینک آف مہاراشٹر اور بینک آف انڈیا سے متعلق دھوکہ دہی کے درج کئے گئے35 معاملات میں یہ چھاپےماري کی گئی بیورو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں 169 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔








