نئی دہلی، 5 نومبر (یو این آئی) دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ کر نے والے پولیس اہلکاروں کو انصاف کا بھروسہ دلاتے ہوئے کام پر واپس آنے کی اپیل کی ہےمسٹر پٹنائک نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ یہ وقت دہلی پولیس کے لئے امتحان کی گھڑی ہے اور پولیس والوں کی ساری شکایتیں دور کی جائے گی۔









