المنارکی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی حکومت سے بحرینی تنظیم جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کے اتحادی ممالک پر بھی زوردیا ہے کہ وہ شیخ علی سلمان کی آزادی کے لئے فوری طور پر اقدام کریں۔
واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے شیخ سلمان اور بحرین کی پارلیمنٹ کے سابق دو نمائندوں پر قطر کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انھیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔