گوسائیں گنج؍فیض آباد۔(نامہ نگار)۔ سماج وادی پارٹی پسماندہ طبقات سیل کے ذریعہ شہر پنچایت گوسائیں گنج میںصبح گیارہ بجے سے پنشن کیمپ لگاکر شہر اور دیہی علاقہ کے لوگوںکو سماج وادی پنشن منصوبہ اوربیمہ، ضعیفی، معذوری اور شادی گرانٹ کے فارم کیمپ میں لوگوں کو ضلع نائب صدر شیام جی سینی کے ذریعہ بیدار کیا گیا۔
اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فارم پُر کیا۔ نظامت پسماندہ طبقات اسمبلی حلقہ صدر حوصلہ پرساد یادو نے کی۔ ضلع نائب صدر شیام جی سینی نے کہا کہ اب انہیں بھی پنشن
ملے گی جو غریب ہیںاور ان کے پاس بی پی ایل کارڈ نہیں ہیں اس کیلئے ریاستی حکومت نے سماج وادی پنشن منصوبہ نافذ کیا ہے اس منصوبہ کے تحت ضلع میں ۵۹ ہزار لوگوں کومستفید کرنے کا ہدف متعین کیاگیا ہے۔ اس موقع پر پسماندہ طبقات سیل کے منوج ورما، افسر علی، معراج انصاری، محمد انور، شیو رام یادو، پپو یادو، سبودھ یادو، اوم پرکاش سنگھ وغیرہ کارکنان موجود تھے۔