ویلنگٹن ۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں مسلسل شکست کے باوجود ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آج کو ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹسٹ میچوں میں ان کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے دورے پر ون ڈے سیریز میں 4-0 اور ٹسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست جھیلنی پڑی ۔ دوسرا ٹسٹ ڈرا رہنے کے بعد دھونی نے کہا کہ مجموعی طور پر یہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ تھا ۔ ہم نے جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہم نے دکھایا کہ ہماری ٹیم انتہائی باصلاحیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اس ٹسٹ میں اچھی بولنگ کی جو سپاٹ وکٹوں پر ضروری ہے ۔ دھونی نے کہا کہ پہلے ٹسٹ میں ہماری دوسری اننگ شاندار تھی ۔ یہاں ٹاس جیتنے کے بعد پہلی اننگ میں ہم نے اچھی گیند بازی کی ۔ دوسری اننگ میں بھی شروعات اچھی ہوئی تھی لیکن بعد میں برینڈن اور وٹلنگ نے تصویر بدل دی ۔ ہم نے خراب گیند بازی نہیں کہ لیکن انہوں نے اچھی بلے بازی کی ۔ برینڈن اور وٹلنگ نے دباؤ کا بخوبی سامنا کیا اور گیند بازوں کے تھکنے کے بعد تیزی سے
رن بنائے۔ انہوں نے کہا کہ برینڈن کی اننگ شاندار تھی اور ناظرین نے جس طرح اس کا استقبال کیا ، وہ دیکھ کر اچھا لگا ۔ ایک مخالف کپتان نہیں بلکہ ایک کرلٹ پریمیکے طور پر ۔ دھونی نے اپنے گیند بازوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈھائی دن تک فیلڈنگ کرنا پڑا اور میں اپنے گیند بازوں کی تعریف کروں گا جنہوں نے اس چیلنج کا سامنا کیا ۔ تیسری نئی گیند کے ساتھ بھی انہوں نے کافی محنت کی اور وکٹ لینے کی کوشش کرتے رہے ۔ انہوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی لیکن آخر کار ہمیں اس نتیجے کو قبول کرنا ہوگا ۔ دورے پر ٹیم کی کارکردگی کے تعین کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی سے وہ مایوس تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ون ڈے میں اپنی کارکردگی سے مایوس تھے کیونکہ ہم جیتنے کی پوزیشن میں پہنچ کر نہیں جیتے ۔ ہم جانتے تھے کہ ٹسٹ سیریز مشکل ہوگی کیونکہ ٹیم میں ایسے مزید کھلاڑی نہیں ہیں جو پانچ ، چھ یا سات سے زیادہ ٹسٹ کھیلے ہوں ۔