فلسطین کے استقامتی گروہوں نے غزہ پٹی پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے جواب میں شہر تل ابیب، حیفا اور غزہ کے اطراف کی صیہونی کالونیوں کو وسیع پیمانے پر اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت نے منگل کی صبح مشرقی غزہ پٹی پر حملہ کر کے جہاد اسلامی فلسطین کے ایک کمانڈر بہاء ابوالعطا اور اس کی بیوی کو شہید کردیا جبکہ اس حملے میں ان کے دوبچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
فلسطینی استقامتی گروہوں نے ایک علیحدہ بیان میں شہید ابوالعطا کے قتل کی پوری ذمہ داری غاصب صیہونی حکومت پر عائد کی ہے اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے اس جرم کا ضرور جواب دیا جائے گا۔
#Gaza_Palestine !, The City of Grief.💔 pic.twitter.com/1NGEr0S4Uv
— Aya Isleem 🇵🇸 #Gaza (@AyaIsleemEn) November 14, 2019
دراں ایں اثنا فلسطین کی استقامتی تحریک نے اب تک دسیوں میزائل فائر کر کے مقبوضہ علاقوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایاہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دس سے زیادہ صیہونی آبادکاروں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے اور بتایا ہے کہ میزائلی حملوں کے خوف سے عسقلان ، سدیروت شہر اور غزہ پٹی کے اطراف کی کالونیوں میں خطرے کے الارم بجائے گئے۔
ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے استقامتی محاذ کے مزید حملوں کے خوف سے تل ابیب اور مقبوضہ علاقے کے دیگر شہروں کے اسکول اور آفس بند کردیئے۔
https://twitter.com/YussufMwinyi/status/1194848222864433152?s=20