پاکستانی فلمی دنیا کے مشہورومعروف اداکار حمزہ علی عباسی اب ایکٹنگ نہیں کریں گے۔ انہوں نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ فلمی دنیا چھوڑ کر اسلام کی تشہیر (پیغام) دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب اسلام کا پیغام لوگوں تک پہنچائیں گے۔
بتادیں کہ “میں ہوں شاہد آفریدی” اور”پیارے افضل” جیسی پاکستانی فلموں میں زبردست اداکاری کیلئے ایوراڈ جیتنے والے حمزہ علی عباسی نے کئی اچھی فلمیں دی ہیں۔
جیو ٹی وی کے مطابق اب انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اب فلمی دنیا کو چھوڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان کی 10 سال کی تحقیق (ریسرچ) پر مبنی ہے۔
ٹویٹر پر شیئر کئے گئے ویڈیو میں حمزہ علی عباسی نے بچپن سے لیکر اب تک کے ان کے تمام تجربات کو شیئر کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کیسے اسلام سے متاثر ہوئے اور اسلام کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کیلئے تیار ہوئے۔ انہوں نے اس میں بتایا ہے کہ وہ اللہ اور اسلام کیلئے ہی اپنی آگے کی زندگی گزاریں گے۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ان کے گھر پر انکم کے کئی دیگر راستے دستیاب ہیں۔ ایسے میں انہوں نے سوچا کہ ایک دن میں مر جاؤں گا تو میرا ہر مقصد میری موت کے ساتھ ختم ہوجائے گا۔ اس لئے میں نے فیصلہ لیا کہ میں انسانیت کی بھلائی والے کام کروں گا۔ اپنی زندگی خدا کیلئے جیوں گا۔ تاکہ موت کے بعد اللہ مجھ سے کہیں کہ ہاں تم نے کچھ اچھا کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آپ کو ایکٹنگ کرنے سے نہیں روکتا ہے۔ میں اس لئے ایکٹنگ نہیں چھوڑ ریا تاکہ یہ کہا جاتا ہے کہ اسلام میں ایکٹنگ حرام ہے۔ میں اگر مستقبل میں کوئی بھی ڈاکیومینٹری یا فلم بھی پروڈیوس کروں گا تو وہ اسلام پر ہی ہوگی۔
بتادیں کہ اکتوبر کی شروعات میں حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی تھی کہ ایک دہائی تک چلے لمبے سفر اب ختم ہونے کی طرف ہیں میرے پاس ایک بہت اہم اعلان ہے جو میں اس مہینے کے آخر تک کروں گا۔
وہیں گزشتہ ہفتے پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ان کی نجی تصاویر آن لائن لیک ہونے کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ٹویٹر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’میں شوبیزکوخود سےالگ کرتی ہوں، اللہ میرے گناہوں کو معاف کریں۔ اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کریں’۔
اس سے واضح ہوگیا ہے کہ رابی پیرزادہ شو بزنس سے خود کوالگ کررہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اورپوسٹ کیا۔ بلیک بیک گراؤنڈ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا -‘آئی ایم سوری فاربینگ می’۔ (مجھے اپنے ہونے پرافسوس ہے)۔